عمران نے 2 کروڑ میں ہیرے کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ میں دبئی میں بیچا، ایک بڑا اسکینڈل آنیوالا ہے: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے 2 کروڑ میں ہیرے کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ میں دبئی میں بیچ دیا۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان توشہ خانے سے 50 کروڑ روپے کی چیزیں بیچ چکا، 2 کروڑ میں ہیرے کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ میں دبئی میں بیچ دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہيں اسٹیبلشمنٹ نے بتایا کہ نواز شریف چور ہے، اسٹیبلشمنٹ نے آپ کو جو پرچی دیدی آپ نے وہ قوم کے سامنے پڑھ کر سنادی۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ اگر آپ کو اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا تو عدالت میں بھی یہی بول دیتے، آپ کو پتا تھا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں، اس سازش کا سب سے بڑا مہرا آپ تھے۔
عمران خان کے نواز شریف کو چیلنج سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو ہرانے کا چیلنج کرنے والا عمران خان 2018 میں بھی انہيں نہیں ہراسکا تھا، آر ٹی ایس بند کرنا پڑا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ ان کا آخری پلان ہے ان کاایک ہی ہدف آرمی چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنا ہے، یہ پلان بھی ناکام ہوگا، شہباز شریف کی آرمی چیف کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق کرینگے۔لیگی نائب صدرکا کہنا تھاکہ عمران خان کا وقت ختم، نہ کوئی مذکرات ہوں گے، نہ ہونے چاہئیں، مذاکرات صرف اسی بات پر ہونے چاہئیں کہ اس قسم کے شر کو پھیلنے کی اجازت نہیں