عمران خان کا الیکشن کمشنر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
گوجرانوالہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے الیکشن کمشنر کے خلاف ہرجانے کے لیے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اگر آزاد نہیں ہوتی تو اس کی عزت نہیں ہوتی اور پرواز کے لیے اللہ نے انسان کو پر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں لیکن عام آدمی کچہری میں رلتا ہے اور اس کی شنوائی نہیں ہوتی۔ عام آدمی کے بنیادی حقوق نہیں ہوتے کیونکہ وہ غلام ہوتے ہیں۔ حکومت کو اسکرپٹ باہر سے ملتا ہے اور حکومت کو اسکرپٹ دیا جاتا ہے کہ روس سے سستا تیل نہیں لینا۔