پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں "ٹرانسفارمنگ پبلک سیفٹی" کے عنوان کے حوالے سے کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔کانفرنس میں محکمہ پولیس، ایجوکیشن، میڈیا، قانونی ماہرین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی البیرونی سینٹر آف ریسرچ اینڈ انوویشن کے زیر اہتمام عوامی تحفظ میں تبدیلی ،محفوظ اور شفاف گورننس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔کانفرنس میں بلاک چین اور ڈسٹریبیوٹڈ کمپیوٹنگ کے حوالے سے ماہرین، قانون نافذ کرنے والوں اداروں اور پالیسی سازوں نے خیالات کا اظہار کیا۔ماہرین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سیفٹی، ڈیٹا سکیورٹی اور گورننس فریم ورک کو بڑھانے میں بلاک چین اور ڈسٹری بیوٹڈ کمپیوٹنگ کی تبدیلی کی صلاحیت کو تلاش کیا جائے۔کانفرنس میں عوامی تحفظ کو بڑھانے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال، سمارٹ سٹیز اور پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔سائبر سکیورٹی اور جدید رجحانات، سائبر کرائم کے لیے جدید تحقیقات وقت کی ضرورت ہے۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ ماہرین نے جدید کرائم اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے اکیڈمیا، انڈسٹری اور سوسائٹی کے تعاون کو لازم قرار دیا۔ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ میں سیف سٹی کے کردار کو بھرپور سراہاگیا۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں "ٹرانسفارمنگ پبلک سیفٹی" کے عنوان کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد
Nov 01, 2024 | 17:35