سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری کا مثبت رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 18 ارب 24 کروڑ 54 لاکھ 71 ہزار 801 روپے مالیت کے 22 کروڑ 96 لاکھ 78 ہزار 822 شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
Nov 01, 2024 | 20:36