مریم نواز سے ڈائریکٹر یو ایس ایڈ کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر گفتگو

Nov 01, 2024 | 21:10

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یو ایس ایڈ مشن کی ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، تجارت، کلائمیٹ چینج، قابل تجدید انرجی، ویمن اکنامک امپاورمنٹ، ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر غور کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ چینج اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی اور جدید ٹیکنالوجی پر امریکا کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، خواتین کے تحفظ کے لئے پنک بٹن اور ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کئے ہیں 

مزیدخبریں