امریکہ افغان جنگ میں بہت کچھ داؤ پر لگانے کے لیے تیار ہے لیکن اس میں امریکیوں کا قتل شامل نہیں۔ جنرل جان ایلن
امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنرل جان ایلن نے کہا کہ وہ اپنے فوجیوں پر افغان فوجیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر شدید ناراض ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی گونج امریکہ کے طول و عرض میں سنائی دیتی ہے۔امریکہ اس مہم کے لیے بہت کچھ قربان کرنے کو تیارہے لیکن امریکیوں کا قتل ناقابل برداشت ہے،واضح رہےامریکی جنرل کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو ہزار ایک سے جاری فوجی مہم کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہزار ہوگئی ہے۔