قائد ملت لیاقت علی خان کا ایک سو سترہواں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔
کراچی میں بابائے قوم کے پہلو میں سپردخاک شہید ملت لیاقت علی خان کے مزار پرعوامی شخصیات کی جانب سے حاضری دی جارہی ہے، مزار پر قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کاسلسلہ بھی جاری ہے، شہید ملت کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں سیاسی ، مذہبی،عوامی اور سماجی تنظیموں کے زیراہتمام خصوصی تقریبات، کانفرنسز،مزاکروں اورمباحثوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان یکم اکتوبراٹھارہ سو پچانوے میں پیدا ہوئے تھے۔ سولہ اکتوبر انیس سو اکاون میں نامعلوم شخص نے انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔