عوامی جمہوریہ چین میں تریسٹھویں قومی دن کی خوشیاں آج منائی جارہی ہیں۔
دارالحکومت بیجنگ سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ چین میں قومی دن کے جشن کا آغاز روایتی طور پر بیجنگ کے تیانمن اسکوائر پرتقریبات سے ہوا۔ یکم اکتوبرانیس سو انچاس کو اسی مقام پرماؤزے تنگ نے چین کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ چین کے مختلف رہنماؤں نے قومی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ قومی دن کی تقریبات کا اختتام شام کو شاندار آتش بازی کے ساتھ ہو گا، اس موقع پر چینی وزیراعظم نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔