نگران سیٹ اپ کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے اور ناموں کا اعلان قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد کروں گا. چوہدری نثار علی خان
اسلام آباد پنجاب ہاؤس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی سیاست سے مولانا مفتی محمود کی روح بے چین ہو گی جے یو آئی نے سیاست میں اصولوں کی ٹوڑ نوڑ کی ہے مسلم لیگ کی پالیسی ہے کہ پنجاب تقسیم تو ہو سکتاہے لیکن سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے سندھ میں بلدیاتی آرڈیننس کے پیچھے سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش موجود ہے نثار علی خان نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بلوچستان کی صورتحال پر آل پارٹیز کمیشن بنانے کی قرارا داد پیش کی جائے گی اور اس کمیشن میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی و علاقائی جماعتوں کی نمائندگی ہو گی اور ہر جماعت کا ایک ایک رکن کمیشن میں شامل ہو گا بلوچستان بہت بڑا اور اہم مسئلہ ہے اور آئند ہ عام انتخابات میں تمام بلوچوں کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے کوشش کی جا رہی ہیں چوہدری نثاقر نے کہا کہ ملکی سطح پر انتخابات سے قبل وسیع تر اتحاد بنانے جا رہے ہیں اور اس اتحاد میں حکومت میں شامل جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہوں گی چوہدری نثار نے تیل کی قیمتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں ہفتہ وار کی بجائے ماہانہ قمیتوں میں رودو بدل ہونی چاہیے انہوں نے کہا ہے حکومت عوام کو بلیک میل کر رہی ہے اور تحریک انساف اب بدنام لیگ بنتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہمارے ساتھیوں کے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا بلوچستان اور سندھ بھی پیپلز پارٹی کے کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں اس موقع پر جمال ناصر اور بریگیڈیر طارق چوہدری نے مسلم لیگ ن میں شمیولیت کا اعلان کیا