شمالی اورجنوبی وزیرستان میں جیٹ طیاروں اورگن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے33 دہشتگردہلاک ہوگئے
آئی ایس پی آر کےمطابق جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے کئی علاقوں میں بمباری کی جس سےپچیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ بمباری سے دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ مارے گئے دہشتگردوں میں غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ بمباری سے بارود بنانے والی فیکٹریاں بھی تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شکئی کے علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹرزنے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس سے آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ شیلنگ سے دہشتگردوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔