زعیم قادری نے عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنٹ کہہ ڈالا
نائنٹی شاہرہ لاہور میں زعیم قادری نے عمران خان کے حالیہ بیان کے جواب میں دھواں دار پریس کانفرنس کی۔ ترجمان پنجاب حکومت بولے، عمران خان اپنی سیاست کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبے پر تنقید کر کے انہوں نے نہ صرف پنجاب دشمنی کا ثبوت دیا بلکہ دوسرے صوبوں کے دل میں نفرت کے بیج بھی بوئے ہیں۔