حکومت نے عوام پر اربوں روپے کا مزید بوجھ ڈال دیا
فرنس آئل پر جی ایس ٹی کی شرح تین فی صد بڑھا دی گئی
حکومت نے فرنس آئل کی قیمت میں کمی سے عوام کو ملنے والا اربوں روپے کا ریلیف روک لیا،،،ریونیو خسارہ پورا کرنے کے لئے فرنس آئل پر جی ایس ٹی کی شرح سترہ فیصد سے بڑھا کر بیس فی صد کر دی گئی ہے،،،جی ایس ٹی بڑھاکر حکومت نے بجلی کے صارفین پر ماہانہ پانچ ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا ہے،جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکا ن ہے جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔