دہرے نکاح کے استغاثہ میں اداکارہ میرا ایک بار پر عدالت میں پیش ہوئیں
لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ واجد منہاس نے ادکارہ میرا کے خلاف استغاثے کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو ادکارہ میرا کےوکیل نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمن نامی شخص نے جھوٹا استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔ عدالت میں غیر مصدقہ نکاح نامہ پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہا لہذا درخواست مسترد کی جائے۔عدالتی حکم کے باوجود حاضر نہ ہونے پر عدالت نے کیپٹن نوید اور ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے درخواست گزار عتیق الرحمن کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت اکتیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ میرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمہ دائر کرنے والا فریق عدالت میں پیش نہیں ہو رہا،لہذا کیس کو خارج کر دیا جانا چاہیے۔بلخ شیر کھوسہ ،وکیل اداکارہ میراپیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ انہیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے، وہ بہت مطمئن ہیں،اسی لیے ان کے چہرے پر خوشی نظر آتی ہے۔اداکارہ میرااداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن نے عدالت میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ اداکارہ نے ان کے ساتھ نکاح کے باوجود کیپٹن نوید نامی شخص سے دوسرا نکاح کر لیا جو جرم ہے۔