پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں34 رنز سے شکست دیکرسیریز 2 صفر سے جیت لی
کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔قومی ٹیم نے اسکور بورڈ پر 6وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چودہ رنز سجائے۔ بسمہ معروف نے ناقابل شکست چوالیس رنز اسکور کیے۔مرینہ اقبال تینتیس رنز کیساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیںبنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر نے دو جبکہ سلمیٰ خاتون اور لتا مونڈل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیآسان ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہوگئی۔ پوری ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر ستاسی رنز ہی بناسکی۔ ،یوں پاکستان نے یہ میچ چونتیس رنز سے جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی مہمان ٹیم کی جانب سے رومانہ احمد نے سب سے زیادہ ستائس رنز بنائے ۔پاکستان کی طرف سے ندا ڈار اور سمیہ صدیقی نے دو دو شکار کیے بہترین بلے بازی پر بسمہ معروف کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا