الیکشن کمیشن کا پولنگ اسٹیشنز کے اندر اورباہر فوج تعینات کرنے کا فیصل
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گیارہ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے لاہور کے حلقہ این اے ایک سوبائیس،اوکاڑہ کے این اے ایک سوچوالیس،اٹک کے حلقہ پی پی سولہ اور لاہور کے حلقہ پی پی ایک سوسینتالیس میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز کےاندر اور باہر فوج اور رینجرز تعینات ہوں گے۔ اہلکاروں کو الیکشن سے ایک روز قبل تعینات کیا جائے گا۔ رینجرز اور فوج کے جے سی اوز کو بھی مجسٹریٹ کے اختیارات بھی سونپ دیے گئے ہیں جو سمری ٹرائل کر سکیں گے۔ ریٹرننگ افسران کو بھی مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہونگے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سولہ میں پولنگ ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ چھ اکتوبرکو ہوگی۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے ایک سو بائیس سے ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے ٹریبونل نے الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا۔ این اے ایک سوچوالیس اوکاڑہ سے چوہدری عارف کو ٹریبونل نے نااہل قرار دیا تھا۔ پی پی ایک سو سینتالیس سے محسن لطیف کو نااہل قرار دیا گیا تھا جبکہ پی پی سولہ اٹک کی نشست شجاع خانزادہ کی شہادت سے خالی ہو گئی تھی۔