کراچی پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے،،، گرمی کی حالیہ لہر اگلے دو روز تک برقرار رہ سکتی ہے،،، محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو گرمی سے بچنے کے لیئے احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،، آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا،،، جبکہ کراچی سمیت صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا،، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیئے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کراچی میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لسبیلہ، تربت میں اکتالیس، سبی، چھور، مٹھی اورشہید بینظیر آباد میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔