کراچی اسٹاک مارکٹ چار سو چھیاسٹھ پوانٹس کے اضافے کے بعد بتیس ہزار سات سو پچاس پوائنٹس کی سطح پر
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل کئی روز کی مندی کے بعد جعمرات کے روز تیزی دیکھی گئی، آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریزسیکٹر میں زبردست تیزی کے ساتھ ساتھ بینکس فرٹیلائزر اسٹاک میں سرمایہ کاروں کی نئی خریداری نے مارکیٹ کو بتیس ہزار سات سو پچاس پوائنٹس پر پہنچا دیا، کاروباری حجم اٹھارہ کروڑ حصص رہا ، ٹی آر جی پاکستان ایک کروڑ چھہتر لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ نمایاں رہا، سرمایہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں خام تیل کی قیمت مستحکم ہونے کی وجہ سے آئل اینڈ گیس کے شعبے میں نمایاں تیزی دیکھی گئی جس کی وجہ اسٹاک مارکیٹ نے مجموعی طور پر اچھا پرفارم کیا۔