شیخ رشید: بھارت کو اجمل قصاب کا پتہ نوازشریف نے دیا، شک ہے کہ حکمران "را"کے ساتھ ملے ہوئے ہیں

رائیونڈ میں تحریک اںصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے لندن میں علاج کرانے سے پہلے بھارتی وزیراعظم مودی کو فون کیا۔ بھارت کو اجمل قصاب کا پتہ نوازشریف نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت تیس ستمبر کے جلسے کو روکنے کے لئے کی، شک ہے کہ حکمران "را"کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف سے جان چھڑائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،سپیکر ایاز صادق نے ریفرنس کے معاملے پر جانبداری کا مظاہرہ کیا، عمران خان حکم دیں تو جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بجادیں۔ شیخ رشید نے وفاقی اور پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، ہمیں ڈنڈے دکھانے والے شرم کریں۔