رانا ثناء اللہ نےکہا ہےکہ عمران خان دشمن قوتوں کےساتھ ملکرملکی ترقی روکنا چاہتےہیں

رائیونڈ میں عمران خان کے جلسے کےبعد رانا ثناء اللہ نے لاہورمیں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہناتھاکہ قوم عمران کو خود روکے گی ، عمران خان نےلوگ اکٹھے کرنے کیلئے پارٹی ممبران کو دھمکیاں دیں۔ہماری رپورٹ کے مطابق جلسے میں پندرہ سے بیس ہزار لوگ آئے۔عمران دو لاکھ لوگ جمع کرنے کا چیلنج دیا تھا جو وہ پورا نہیں کرسکے۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پارٹی کو منظم کرکے مثبت سیاست کریں اوردوہزاراٹھارہ کے الیکشن کا انتظار کریں ۔۔ عمران خان نےجلسے میں نازیبا زبان استعمال کی۔ جب تک چیئرمین تحریک انصاف قوم سےمعافی نہیں مانگیں گے پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔لاہور کےباسیوں نے ان کی منفی سیاست کو بری طرح مسترد کردیا ہے۔ قوم اُن کے احمقانہ رویےکواچھا نہیں سمجھتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مودی کا ایجنٹ بن کر ہرزہ سرائی دہرائی۔عمران خان نےاسلام آباد کوپہلے بھی بندکرکےپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ایک سال تاخیرکی۔