سرجیکل سٹرائیک کے دعویدار بھارت کو کئی گھنٹوں بعد اپنے ایک لاپتہ فوجی کا خیال آہی گیا

سرجیکل سٹرائیک کا دعویدار بھارت،، میڈیا پر اور سرکاری سطح پر خوب کامیابیوں کے ڈھنڈورے پیٹے،، عالمی میڈیا نے ایک بھارتی فوجی کی پاکستان میں حراست کا اعلان کیا،، تو پہلے تو مودی سرکار نے صاف انکار کردیا،، لیکن جب فوجی حکام نے حقیقت سے آگاہ کیا تو پینترا بدلتے ہوئے نئے دعوے شروع کردیئے،، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر خصوصی اجلاس کی صدارت کی،، جس میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول اور سینئر حکام نے شرکت کی،، اجلاس کے بعد راج ناتھ سنگھ نے میڈیا کے سامنے تسلیم کیا کہ بھارت کا ایک فوجی پاکستان کی تحویل میں ہے،، وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ راشٹریہ رائفل کی یونٹ تھرٹی سیون کا چندو بابو غلطی سے اپنے اسلحے سمیت ' سیل ' ایل او سی کو کراس کرگیا تھا،، جس کی جلد از جلد رہائی کے معاملے کو اسلام آباد کے ساتھ اٹھایا جائے گا،،،۔۔۔