ایل پی جی دکان میں سلنڈر دھماکے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد دس ہوگئی

پولیس کے مطابق چار روز قبل شاہدرہ کے علاقے یوسف پارک میں ایل پی جی کی دکان میں فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس سے بچوں اور خواتین سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے تھے،ان زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز سات افراد دم توڑ گئے،ان ہلاک ہونے والوں میں دو سالہ سلمان،چھ سالہ آصفہ،بلال رفیق،تصور،سلیم،سعید اور نوجوان اعجاز شامل ہیں،اس سے قبل زاہد،وسیم اورزین دم توڑ گئے تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہے جبکہ سات زخمی ابھی بھی زیر علاج ہیں،،،