وزیراعظم نوازشریف تاخیری حربے استعمال کرکے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ بیشتر وزرا کے بیانات سے ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم کی لندن کی جائیداد نوے کے عشرے میں خریدی گئی۔ رائیونڈ جلسے میں شواہد سے ثابت کیا کہ وزیر اعظم تسلسل سے جھوٹ بولتے رہے ہیں۔ جھوٹے بیانات پر وزیراعظم نوازشریف کو اپنے منصب سے الگ ہوجانا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم تاخیری حربے استعمال کرکے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ وزیراعظم نے محرم تک دستیاب مہلت ضائع کی تواپنی مشکلات میں اضافہ کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ درباریوں کے ذریعے الزام تراشی اور بلیک میلنگ کا سہارا لینے کی بجائے وزیر اعظم سچائی کا سامنا کریں۔