طورخم بارڈر پرافغانی ڈرائیورز کے لئے بغیر ویزا سفری رعایت ختم ہوگئی

طورخم بارڈر پر افغانی ڈرائیورز کے لئے سفری رعایت کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔ پاکستانی سرحدی حکام کی جانب سے افغانستان سےآنیوالے ٹرکوں اور بسوں کے ڈرئیورز اور کنڈیکٹرز کے لئے سفری دستاویزات پوری کرنے کے لئے تیس ستمبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔ سفری دستاویزات کی مہلت ختم ہونے پر آج سے افغانستان سے آنے والے ڈرئیورز اور کنڈیکٹرز کو ویزا اور دیگر دستاویزات نہ ہونے پر داخلے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ افغانستان پہلے ہی پاکستانی ڈرائیورز کیلئے سفری دستاویزات کی رعایت ختم کرچکا ہے۔