سردارایاز صادق: اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن ایازصادق کا کہناتھا کہ عمران خان کی جانب سے محرم الحرام کے بعد اسلام آباد بند کرنے کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،سسٹم یوں ہی چلتا رہےگا،انہوں نے کہا کہ دھرنے سےمتعلق حکومت کی کوئی حکمت عملی نہیں ہوگی،احتجاج کرنے والوں پرنہ تو پتھر برسائیں گے اور نہ ہی شیلنگ کی جائے گی۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دوہزار چودہ میں دھرنے کے دوران سرکاری ٹو وی اور پارلیمنٹ پرحملہ ہوا، اس لیےطاہر القادری اور عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی،مستقبل میں شایدکوئی حکومت آئے جو اس مقدمے پر کارروائی کراسکے۔