آزاد کشمیر،کے پی اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پشاور،ایبٹ آباد، ہری پور، وادی نیلم،وادی لیپہ،مانسہرہ،بالاکوٹ، بٹگرام، شانگلہ، بشام،چلاس،گلگت، غدر،سکرد اور دیامیر سمیت شمالی علاقاجات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ دس کلومیٹر گہرائی سے آیا جس کا مرکز شمالی علاقہ جات میں پٹن کے قریب تھا۔