حریت قیادت کو بھارتی قید سے نجات دلائیں اور یاسین ملک کو ہسپتال منتقل کروائیں

اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،ڈاکٹروں کے مشوروں کے باوجود ان کو آئی سی یو میں داخل کرنے کی بجائے بھارتی فوج نے انہیں ایک تفتیشی کیمپ کے تنگ قید خانے میں رکھا ہوا ہے
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نہ صرف یاسین ملک بلکہ ضعیف العمر سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماؤں کو بھی بھارتی قید میں ظلم و ستم اور صعوبتوں کو سامنا ہے۔ یاسین ملک کی اہلیہ ہونے کے ناطے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان مون کو خط لکھا ہے کہ یاسین ملک اور دیگر حریت راہنماوں کو فوری طور پر رہا کرایا جائے
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے اڑھائی ماہ سے کشمیریوں کے کھانے پینے کی اشیا اور جان بچانے والی ضروری ادویات پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کے باعث صورتحال ایک بڑے انسانی المیے کی جانب بڑھ رہی ہے۔