سپین میں کاتالونیہ کی آزادی کیلئے متنازعہ ریفرنڈم آج ہو رہا ہے

سپین میں کاتالونیہ کارکنوں کی آزادی تحریک زور پکڑنے لگی،،سپین میں مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ کارکنان کاتالونیہ کے خطے میں 160 سکولوں میں گھس بیٹھے ہیں جہاں علاقے کی آزادی کے حوالے سے ریفرنڈم کروایا جا رہا ہے،، جبکہ حکومت نے ریفرینڈم کو غیر قانونی قرار دیا ہوا ہے،،اس ریفرینڈم میں لاکھوں لوگوں کے ووٹ ڈالنے کی توقع ہے،ادھر کاتالونیہ ہی کے شہر بارسلونا میں اس ریفرینڈم کے خلاف مظاہرے کیے گئے جہاں سپین کی یکجہتی کے حق میں نعرے بازی کی گئی،، سپین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہزاروں مظاہرین نے ٹاؤن ہال کی جانب مارچ کیا،، ان کے بینرز پر لکھا ہوا تھا کہ ’کاتالونیہ سپین ہے،، ادھر سپین کی مرکزی حکومت کے حکام کی کوشش ہے کہ وہ اس ریفرینڈم کو روک سکیں،، کاتالونیہ میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،، اس ریفرینڈم کو سپین کی آئینی عدالت نے بھی غیر قانونی قرار دیا ہے،، پولیس نے صوبائی حکومت کا ٹیلی کمینیکیشن سنٹر بھی سنبھال لیا ہے۔