سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اب نکاح نامے میں ایک نئی شق کا اضافہ متوقع ہے

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اب نکاح نامے میں ایک نئی شق کا اضافہ متوقع ہے،،اس وقت نکاح نامے میں تین شقیں شامل ہیں،،ان میں خواتین کی ایک بڑی شرط یہ شامل ہے کہ بیوی کو الگ تھلگ گھر مہیا کیا جائے،، جس میں صرف اسی کا اختیار ہوگا،، دوسری شق یہ ہے کہ اگر خاتون زیر تعلیم ہے تو خاوند اس کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دے گا،، نکاح نامے میں تیسری شرط یہ تحریر ہے کہ اگر خاتون کام گھر سے باہر ملازمت کرنا چاہتی ہے تو اس کو اس سے روکا نہیں جائے گا،، اوراب ڈرائیونگ کی چوتھی شق بھی شامل ہونے جا رہی ہے،، ڈرائیونگ کی اجازت کے فرمان کے بعد اب نکاح نامے میں اسی ہفتے ایک نئی شق کے اضافے کا امکان ہے،،