پاکستانی باکسرمحمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں پاناما کے باکسرکو شکست دے دی

پاکستانی باکسرمحمدوسیم نےڈبلیوبی سی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی,, باکسر محمدوسیم نےرینکنگ فائٹ میں پاناما کےباکسرکارلوس میلوکوشکست دی،، محمد وسیم نےمخالف باکسر کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکر مقابلہ اپنے نام کرلیا،، پاکستانی باکسرمحمد وسیم نہ صرف مخالف باکسر کو دھول چٹائی بلکہ فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا ہونے کا اعزاز بھی برقراررکھا،، یہ محمدوسیم کی مسلسل آٹھویں جیت ہے،، خیال رہے کہ رواں برس 30 جولائی کو پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں پاناما کے باکسرایون ٹیروس کو شکست دی تھی،، پاکستانی باکسرمحمد وسیم 2 بار ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ٹائٹل جیت چکے ہیں۔