وزیراعلیٰ شہبازشریف نے یوم عاشورپربہترین سیکورٹی انتظامات پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشورپرعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی انتظامات پرصوبائی کابینہ کے اراکین اورسیکیورٹی اداروں کی تعریف کی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کرکے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ سرانجام دیا۔انھوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کے مربوط اندازسے کام کرنے کی بدولت عاشورہ محرم کے دوران امن برقراررہا ہے۔پنجاب میں کہیں بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ اداروں، پولیس اورانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے پرامن کی فضا کو یقینی بنایا۔ہمیں اسی طرح مل کر کام کرتے ہوئے باہمی اتحاد سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے