ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں دو ماہ کی توسیع
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی لیکن اب ریٹرنز فائل 30 نومبر 2018ء تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ایف بی آر حکام کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ کمپنیوں اور تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑھائی گئی ہے۔اس سے قبل بھی ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھائی گئی تھی۔