ملک کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ، تاہم میدانی علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی، درجہ حرارت کم ہونے سے موسم معتدل ہو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگلت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ،جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا، تاہم سندھ کے مختلف علاقے تاحال گرم ہیں۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا،تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،حیدر آباد اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، جبکہ شہید بینظیر آباد،سبی،رحیم یارخان، مٹھی،تربت، روہڑی اور پڈعیدن گرم ترین مقامات رہے۔