پنجاب کی نئی گندم پالیسی، ملز کو گندم اجرا کی منظوری
پنجاب حکومت نے ملز کو گندم اجرا کی منظوری دیدی ۔پنجاب حکومت نے نئی گندم پالیسی کے مطابق فلور ملز کو گندم کے اجرا کی منظوری دے دی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا زیادہ سے زیادہ 760 روپے میں فروخت ہوگا۔محکمہ خوراک پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گوداموں سے فلور ملوں کو گندم کا اجرا شروع ہوگیا، گندم کی قیمت 1300 روپے فی 40کلو بمعہ باردانہ مقرر کی گئی ، جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی پرچون میں قیمت زیادہ سے زیادہ 760 روپے مقررکی گئی ۔گندم کے اجرا کی نئی پالیسی کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد فلور ملز کو گندم کی فراہمی سے مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کا توازن قائم رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم صرف فعال اور منظور شدہ فلور ملز کو جاری کی جائے گی۔