کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کابڑابریک ڈائون ہواہے جس سے متعدد علاقوں میں اندھیرا چھاگیا۔بجلی بریک ڈائون سے متاثرہ علاقوں میں ڈیفنس،کلفٹن ،قیوم آباد،اختر کالونی،کورنگی صنعتی ایریا اور صدر کے مختلف علاقے شامل ہیں۔کورنگی میں بجلی طویل بریک ڈائون ہے جس سے سیکٹر 31 اے بی جی اوراطراف کے مختلف علاقوں میں تاحال لوڈشیڈنگ جاری ہے ،بجلی کی عدم فراہمی پر کورنگی کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کی صورتحال بھی متاثر ہوئی ، شہریوں نے طویل بریک ڈائون پر ضلعی اور صوبائی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔کے الیکٹرک کے مقامی شکایت سینٹرز پر تالے لگے ہوئے ہیں اور عملہ غائب ہے۔