پاکستان نے عالمی اسٹیج پر کشمیر کا محسن ہونے کا حق ادا کیا : سید علی گیلانی
حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کی،، سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھایا،، پاکستانی وزیر خارجہ نے جنرل سیکریٹری یو این کے ساتھ بات چیت میں بھی مسئلہ کشمیر پر زور دیا،، شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے عالمی اسٹیج پر کشمیریوں کا محسن ہونےکا حق ادا کیا،سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اپنی روایتی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم ہے،، مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کے مطالبےکو سراہتے ہیں،، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جنرل اسمبلی میں تقریر حقائق سے انحراف ہے،، بھارتی حکمران فوجی قوت کے غرور میں مبتلا ہو کر حقائق سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،، جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بھارت تاریخی حقائق کو تسلیم کرنے کی ہمت نہیں کر پا رہا،