حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی:وزیرخزانہ
وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ تجربہ کار اور پیشہ ور افراد لاکر قومی اداروں کو ملک کے لئے منافع بخش ادارے بنایاجائے گا۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پی آئی اے، او جی ڈی سی ایل اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری کاکوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائرناکافی تھے کیونکہ ملک کی مختلف مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہرماہ تقریباً دو ارب ڈالرخرچ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدی مصنوعات میں اضافے کے لئے برآمدات میں اضافہ ،سرمایہ کاری کا فروغ اور ملک میں صنعتی ترقی چاہتی ہے۔اسدعمرنے کہا کہ قومی معیشت میں غیریقینی صورتحال اس ماہ کے وسط تک ختم ہو جائے گی کیونکہ اقتصادی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں عالمی مالیاتی ادارے کی ایک ٹیم نے پاکستان کادورہ کیا ہے تاہم اس کا بیل آئو ٹ پیکج سے کوئی تعلق نہیں