کراچی:ڈیفنس میں امیرذادوں کی بگڑی اولادوں کا پولیس اہلکار پر تشدد کا معاملہ
کراچی:ڈیفنس میں امیرذادوں کی بگڑی اولادوں کا پولیس اہلکار پر تشدد کا معاملہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ساؤتھ زون نے فرار دو بھائیوں کی گرفتاری کے لئے تین مقامات پر چھاپے مارے۔پر کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، ملزمان نہ گھروں پر موجود ہیں اور نہ ان کے موبائیل نمبر کھولے ہیں ۔ پولیس کے مطابق فرار ملزمان نکیل ٹیکوانی اور پرشوں ٹیکوانی پولیس اہلکار پر تشدد میں ملوث ہیں ، دونوں ملزمان واقعے کے وقت گرفتار ملزمان سندیب اور زوہیل کے ہمراہ تھے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان واقعے کے وقت شراب کے نشے میں تھے، دونوں گرفتار ملزمان کا میڈیکل بھی کروایا جائے گا ، واقعے میں ملوث سندھ کے بااثر شخص کے بیٹے کو پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔ پولیس تشدد کے وقت بااثر شخص کا بیٹا بھی موجود تھا۔