افغان حکومت نے طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سفر کرنے والے قبائلی عوام کے لیے ویزہ کی شرط ختم کر دی۔افغان سیکورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم پر افغانستان آمدورفت کرنے والے قبائلی شہریوں پر ویزہ کی شرط ختم ہوگئی ، قبائل افغانستان بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں۔ افغان حکام کی طرف سے دیگر پاکستانی شہریوں کی طرح قبائل پر بھی بغیر ویزہ افغانستان آمدورفت پر پابندی تھی، گذشتہ روز قبائلی نمائندہ جرگہ کی جانب سے افغان حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ویزہ شرط کو ختم کیا گیا۔دوسری جانب پاکستانی حکام کی طرف سے قبائلی شہریوں کی بغیر ویزہ آمدورفت پر کوئی پابندی عائد نہیں ، سینکڑوں مقامی قبائل روزگار کی تلاش میں روزانہ کی بنیاد پر افغانستان آمدورفت کرتے ہیں۔
افغانستان نے طورخم پر قبائلیوں کیلئے ویزہ شرط ختم کر دی
Oct 01, 2018 | 16:08