صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 217 میں شاہ محمود قریشی کو مات دینے کا والے محمد سلمان کم عمری کے باعث نااہل ہو گئے
الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، فیصلے کے مطابق کامیاب امیدوار محمد سلمان کو نااہل قرار دے دیا گیا،الیکشن کمیشن نے پی پی 217 کا الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم سنایا ہے۔۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم ہے جبکہ قانون کے مطابق 25 سال سے کم عمر افراد الیکشن لڑنے کے اہل نہیں جس کی بنیاد پر محمد سلمان اپنی نشست برقرار نہیں رکھ سکتے۔ پی پی 217 کے ووٹرز شعیب اکمل قریشی،طاہر حمید قریشی نے دراخواست دائر کی تھی۔۔ محمد سلمان نے عام انتخابات میں پی پی 217 سے شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سردار ایاز صادق کی درخواست منظور کرتے ہوئے علیم خان کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیدیا۔۔ علیم خان کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ علیم خان نے پرانے این اے 122 کے ضمنی انتخاب کوکالعدم قرار دینے کےلئے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرائے تھے۔