تائیوان: 140میٹر طویل پل گرگیا، 14افراد زخمی
تائیوان میں 140میٹر طویل پل اچانک ٹوٹ کر کشتیوں پر جا گرا جس کے نتیجے میں 14افراد زخمی ہوگئے۔تائیوان کے شمال مشرقی علاقے میں پانی کے اوپر بنا 140میٹر لمبا پل اس وقت گرا جب وہاں سے ایک ٹینکر گزررہا تھا۔ ٹینکر ایک سرے سے دوسرے تک پہنچے ہی والا تھا کہ پل نیچے آ گرا،نیچے گرتے ہی ٹینکر میں آگ لگ گئی۔اس حادثے میں 14افراد زخمی ہو گئے جبکہ ریسکیو کا عمل جاری ہے۔پل گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ۔پل کو 1998 میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے گرنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔