پشاور خیبرٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سے ڈاکٹر دوست محمد جاں بحق
پشاور خیبرٹیچنگ ہسپتا ل میں زیرعلاج ڈاکٹردوست محمد کورونا سے وفات پا گئے۔محکمہ صحت کے مطابق خیبرٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج ڈاکٹر دوست محمد کورونا سے وفات پاگئے۔ ڈاکٹر دوست محمد دوران ڈیوٹی کورونا کا شکار ہوئے تھے، دوماہ سے وہ زیرعلاج تھے، گذشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔ ڈاکٹردوست محمد محکمہ صحت میں ٹی بی کنٹرول پروگرام میں ملٹی ڈرگ ریزسٹنس کے بطورصوبائی کوآرڈینیٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔