وزیراعلیٰ پنجاب کی قومی دن پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ با اعتماد دوست ملک ہے، پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثالی آپ ہے، چین آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ کھڑا رہا ہے، چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت، بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی ہے، چین کی تیز رفتار ترقی سب کیلئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، سی پیک کے منصوبوں کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔