چوری کی وارداتوں میں ملوث ٹینو چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار
بھاٹی گیٹ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ٹینو چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں گینگ کاسرغنہ رقیب عرف ٹینو اوروقاص شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے نقدی،8موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔