کامیاب جوان پروگرام کے تحت خوانچہ فروشوں کو خصوصی طور پر تیار شدہ گاڑی فراہم کی جائیگی:عثمان ڈار
نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت خوانچہ فروشوں کو خصوصی طور پر تیار شدہ گاڑی فراہم کی جائیگی۔انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے گاڑی پردکان کے منصوبے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان خصوصی گاڑیوں کی خریداری کے لئے قرضے فراہم کئے جائیںگے۔