مفت کالز، گوگل نے صارفین کو خوشخبری سنادی
گوگل نے اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں لامحدود وقت تک مفت کالز کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لوگوں کا ملنا جلنا کم ہوگیا ہے اور اس کی جگہ ویڈیو کالنگ کے لیے ذریعے گفتگو کی جارہی ہے، ہم ان لوگوں کی مدد جاری رکھنا چاہتے ہیں جو گوگل میٹ پر انحصار کرتے ہوئے اپنے پیاروں سے رابطے میں رہتے ہیں۔