امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا افغان جنگ میں شکست کا اعتراف

واشنگٹن : امریکا نے افغان جنگ میں شکست کا اعتراف کرلیا ۔ امریکی اعلیٰ فوجی عہدیدار نے جنگ میں شکست کو اسٹریٹجک ناکامی قراردے دیا اور انکشاف کیا کہ جنگ کا اختتام طالبان کی شرائط پر ہوا ہے ۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مائیک ملی نے ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں افغان جنگ کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان جنگ ان شرائط پر ختم نہیں ہوئی جو طالبان کے ساتھ ہم چاہتے تھے افغان جنگ طالبان کی شرائط پر ختم ہوئی ہے ۔ امریکی اعلیٰ فوجی عہدیدار کا کہناتھا کہ افغان جنگ ایک اسٹریٹجک ناکامی ہے ۔اس جنگ میں شکست پچھلے 20 دن یا 20 ماہ میں نہیں ہوئی، یہ اسٹریٹجک فیصلوں کے ایک سلسلےکا مجموعی اثر ہے، ہم نے امریکیوں کو القاعدہ سے بچانے کے لیے اسٹریٹجک ٹاسک پورا کیا۔