ایکواڈور: جیل میں خونی فسادات کے نتیجے میں 116 افراد ہلاک
جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی جیل میں 2 حریف گینگز کے مابین جھڑپ سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی جبکہ 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈور کے صدر گوئیلرمو لاسو کا کہنا تھا کہ سپاہیوں نے جیل کا گھیراؤ کرلیا ہے جو ملک کی گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی اور عملے کی کمی کی شکار جیلوں میں سے ایک ہے۔خیال کیا جارہا ہے میکسیکن منشیات فروش گیگنز سے منسلک ایک تصادم کے بعد قیدیوں میں بندوقوں اور دستی بموں سے مسلح جھڑپ شروع ہوگئی تھی۔