وزیراعظم کی ایف بی آر کے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1211 ارب کے طے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے1395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کےدوران 1,211 ارب کےطے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1,395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والی آمدن میں یہ 38 % نمو کی علامت ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 1, 2021
گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والی آمدن میں یہ 38 % نمو کی علامت ہے۔