پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ طاہرجاوید
پاکستانی امریکن ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان نے کبھی عالمی مفادات کے خلاف کام نہیں کیا۔امریکی سینیٹ میں افغانستان کے ایشو پر پاکستان مخالف بل پیش کرنے کے معاملے پر ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے امریکی سینیٹر وان ہالن سے رابطہ کیا اوراس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کبھی عالمی مفادات کے خلاف کام نہیں کیا ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں ، بین الاقوامی امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہئے۔