جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر کوئی پابندی نہیں،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کی مدد کر رہے ہیں ،ہم نے 86 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی د ی ،دنیا میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اس لیے پاکستا ن میں بھی بڑھ گئیں جب تک پاکستان میں ایک بھی مدرسہ ہے کوئی ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، مسجد میں 8ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے،جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے،امریکی سینیٹ میں بل آیا ہے ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوگا ،پاکستان پر ماضی میں بھی پابندی رہی ہے ،شہباز شریف ٹائیں ٹائیں فش ہیں امریکی سینیٹ میں بل آیا ہے اس پر فیصلہ آنے میں سال لگے گا، شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں نظام مصطفیٰ کے لئے بھر پور کوشش کریں گے، مسلمان گھبراتا نہیں ہے، امریکی سینیٹ میں بل پیش ہوا اس کو پڑھ لکھ کر باتوں کو آگے لے جایا جائے، یہ کمیٹی ، پھر ایوان، پھر بحث ہو گی، اگلے سال تک فیصلہ ہو گا، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،افغانستان میں کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے، دنیا کے ساتھ ساتھ افغانی بھائیوں کے ساتھ بھی چلیں گے، پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک فوج اور عظیم قوم جذبہ شہادت سے سرشار ہے،